پاک بھارت کو نیرج چوپڑا بمقابلہ ارشد ندیم جیولین تھرو سیریز پر غور کرنا چاہیے: باسط علی

پاک بھارت کو نیرج چوپڑا بمقابلہ ارشد ندیم جیولین تھرو سیریز پر غور کرنا چاہیے: باسط علی


قومی ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جیولین تھرو سیریز کی تجویز پیش کر دی۔

سابق کرکٹر نے یوم آزادی کے موقع پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے بھارت اور آسٹریلیا سیریز پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے دو طرفہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

انہوں نے اپنی ویڈیو میں تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بی سی سی آئی دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز پر متفق نہیں ہے تو دونوں ممالک کسی نیوٹرل وینیو پر ہاکی، جیولن تھرو یا پھر کبڈی کی دو طرفہ سیریز کھیلنے پر غور کرنا چاہیے۔

باسط علی کے مطابق جب نیرج چوپڑا اور ارشد ندیم جیولن تھرو میں مدِ مقابل ہوتے ہیں تو پوری دنیا ٹیلی ویژن کے سامنے ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ دونوں جیولین تھرو سیریز میں مدِ مقابل ہوتے ہیں تو یہ بھارت اور آسٹریلیا سیریز سے بڑا مقابلہ ہوگا۔


اپنا تبصرہ لکھیں