پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان اور ایران کی فورسز کی جانب سے سرحد پر مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کو غلط قرار دیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی بارڈرز پر کہیں بھی کوئی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہوتی۔
میجر جنرل آصف غفور نے ایرانی فورسز کے ساتھ مشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کو غط قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشنز یا پیٹرولنگ درکار ہو تو متعلقہ فورسز اپنی اپنی حدود میں پیٹرولنگ کرتی ہیں۔