پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیواولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات ختم


کراچی: 

پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک گیمزمیں شرکت کے امکانات تقریبا ختم ہوگئے ہیں۔

قومی کھیل ہاکی کے لیے ایک اور بری خبر  سامنے آگئی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پری کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستان کو شامل نہیں کیا، پری کوالیفائنگ راونڈ 15جون سے فرانس میں شروع ہورہا ہے، عالمی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان کو کوالیفائنگ راونڈ میں شامل نہیں کیا، لیگ میں عدم شرکت  پر ایف آئی ایچ نے 25ملین کا جرمانہ بھی کیا تھا۔

دوسری جانب صدر پی ایچ ایف آصف باجوہ کا موقف  بھی سامنے آگیا، ان کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ پاکستان ٹوکیو اولمپکس  کے لیے پری کوالیفائنگ راونڈ کھیلے، اس سلسلے میں ایف آئی ایچ کو خط لکھ رہے ہیں کہ  اگر پاکستان کے لیے کوئی جگہ بنتی ہے تو موقع دیا جائے۔ آصف باجوہ نے مزید کہا کہ  ذاتی طور پراسلام آباد جاکر حکومتی شخصیات کے سامنے  اس مسئلے کو اٹھاؤں گا،امید ہے حل نکل آئے گا،جو کچھ بھی ہوا وہ ناقص پلاننگ کے باعث ہوا۔


اپنا تبصرہ لکھیں