پاکستان کے کامیاب ڈرامے ‘تنہائیاں’ کے کردار کا انتقال


پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے کامیاب ڈرامے ‘تنہائیاں’ میں کام کرنے والے معروف اداکار عامر حتمی انتقال کرگئے۔

ان کے انتقال کی خبر صحافی فیفی ہارون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی البتہ انتقال کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔

فیفی ہارون کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ‘بہت دکھ کے ساتھ میں عامر حتمی کے انتقال کی خبر سب کے ساتھ شیئر کررہی ہوں، انہوں نے تنہائیاں ڈرامے میں شہناز شیخ کے مدمقابل کام کیا تھا جو سب کو یاد رہے گا’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ عامر حتمی کو ہمیشہ ایک باصلاحیت ماڈل اور اداکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ 1985 میں سامنے آنے والا کامیاب ڈراما تنہائیاں 2 بہنوں کی کہانی پر مبنی تھا جبکہ اس ڈرامے میں عامر حتمی نے سعد سلمان نامی کردار نبھایا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیلی وژن کے یادگار ڈرامے

ڈرامے میں عامر حتمی اور شہناز شیخ کے کردار نے مل کر گارمنٹ فیکٹری شروع کرنے کا ارادہ کیا تاکہ شہناز امیر ہوکر اپنے والد کا گھر دوبارہ خرید سکیں۔

یہ ڈراما اس قدر مقبول ہوا کہ اسے پی ٹی وی سمیت کئی چیلنز پر متعدد بار نشر کیا جاچکا ہے۔

Facebook Count


اپنا تبصرہ لکھیں