اسلام آباد: پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسی دستاویزات کی تیاری شروع کردی گئی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ممکنہ نئے پروگرام کی سفارشات پرمبنی پالیسی دستاویزات کی تیاری شروع کردی۔
عالمی ادارے کی ٹیکنیکل ٹیم سے مذاکرات کا دوسرا دور کامیابی سے مکمل ہوگیا، آئی ایم ایف ٹیم نے وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کا بھی دورہ کیا اور تفصیلی مذاکرات کئے، آج مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ان مذاکرات کا آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔