پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے عشب عرفان نے کینسو اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی


پاکستان کے عشب عرفان نے امریکا میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش  چیمپئن شپ جیت لی۔

فائنل میں پاکستانی پلیئر عشب عرفان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کے ویر چوٹھرانی کو شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

80 منٹ جاری رہنے والا یہ میچ پاکستانی پلیئر نے تین، دو سے اپنے نام کیا، عشب عرفان کی جیت کا اسکور 7-11، 11-8، 10-12، 11-8 اور 8-11 رہا۔

ہیوسٹن میں ہونے والی کینسو اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار امریکی ڈالرز تھی۔


اپنا تبصرہ لکھیں