پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے ہیوسٹن میں الائنس فار ڈِز ایسٹر ریکیف کے تحت امریکہ کے سب سے بڑے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد


پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے ہیوسٹن میں الائنس فار ڈِز ایسٹر ریکیف کے تحت امریکہ کے سب سے بڑے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد

3 گھنٹے میں ایک ملین ڈالرز جمع ہوگئے

فنڈ ریزنگ ڈنر میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی ,ایل گرین اور قونصلُ جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی سمیت اعلی سرکاری حکام نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی

الائنس کی سرپرستی کرنے والے ممتاز آئل ٹائکون جاوید انور کی جانب سے بھی دو لاکھ ڈالرز دئیےگئے

پاکستان میں امدادی آپرین کے آغاز کئلے الائنس نے 5 لاکھ ڈالرز کا چیک ھیلپنگ ھینڈ کے حوالے کردیا

بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے مزید 20 ملین ڈالرزامداد کی منظوری دے دی ہے رکن کانگریس شیلا جیکسن کا اعلان

ہیوسٹن (رپورٹ راجہ زاہد اختر خانزادہ )

پاکستان کے سیلاب زدگان کیلے ہیوسٹن میں الائنس فار ڈِز ایسٹر ریکیف کے زیر اہتمام امریکہ کے سب سے بڑے فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کیا گیا جس صرف تین گھنٹے میں ایک ملین ڈالرز جمع کر لئے گئے جبکہ فنڈ ریزنگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلے مزید ایک ملین ڈالرز جمع کئے جائیں گے

فنڈ ریزنگ ڈنر میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر اراکین کانگریس شیلا جیکسن لی ,ایل گرین اور قونصلُ جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی سمیت اعلی سرکاری حکام نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور دل کھول کر عطیات دئیے اس موقع پر الائنس کی سرپرستی کرنے والے ممتاز آئل ٹائکون جاوید انور کی جانب سے بھی دو لاکھ ڈالرز دئیےگئے

فنڈز کا ٹارگٹ 2ملین ڈالرز پر پہنچ گیاہے ہیوسٹن سٹی کے حکام اور امریکی کارپوریٹ سیکٹر نے بھی بھاری مالی امداد اور سیلاب زدگان کیلے ہر ممکنہ وسائل کی فراہمی کی یقین دھانی کرائی ہے

فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خاتون رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد امریکی ارباب اختیار کو صورتحال سے آگاہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں بائیڈن انتظامیہ نے مزید 20 ملین ڈالرز کی منظوری دے دی ہے جبکہ تیس ملین ڈالرز کی امداد سمیت تین لاکھ رہائشی ٹینٹ اور ضروری سامان کی فراہمی شروع ہوگئی ہے

اس موقع پر مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر اور رکن کانگریس ایل گرین کا کہنا تھا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ،اس آفت کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کی مدد کرے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد امریکی ریاست ٹیکساس کی آبادی سے زیادہ ہے جس سے تباہی کی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

تقریب میں مئیر ہیوسٹن سلوسٹر ٹرنر ،اراکین کانگریس اور اعلی سرکاری حکام سمیت کمیوٹی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے متآثرہ افراد کی امداد کیلے الائنس فار ڈز ایسٹر ریلیف کے فوری قیام کے اقدام اور سرپرستی پر جاوید انور ،قونصل جنرل ہیوسٹن ابرار ہاشمی اور سعید شیخ کو خراج تحسین پیش کیا

تقریب سے آئل ٹائیکون جاوید انور نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی امریکنز سے اپیل کی کہ ہر پاکستانی امریکی اپنی بساط کے مطابق اپنے ہم وہطنوں کی مدد کرے

معروف چیرٹی آرگنائزیشن ھیلپنگ ھینڈ ہیوسٹن کے ڈائیریکٹر الیاس چودھری نے الائنس کے تحت پاکستان میں ریلیف آپریشن پر پریزینٹیشن بھی دی
تقریب میں فنڈریزنگ کی ذمہ داری سجاد برکی اور ڈاکٹر یعقوب شیخ نے انجام دی


اپنا تبصرہ لکھیں