پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے سنی دیول بھی امن کے متلاشی


کرتارپور: پاکستان آنے کے بعد بھارتی اداکار سنی دیول بھی دونوں ممالک کے درمیان امن کے لیے پر امید ہیں۔

بھارتی فلموں میں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی بڑھکیاں مارنے والے سنی دیول بھی پاکستان آنے کے بعد امن کی باتیں کرنے لگے ہیں، گزشتہ روز کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سنی دیول نے بھی شرکت کی اور پاکستان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

سنی دیول نے بھارتی نیوز ایجنسی کو انٹریو میں کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح پر پاکستان جانا بہت اچھا لگا، امید ہے کہ راہداری پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی جب کہ یہ امن کی جانب پہلا قدم ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ سنی دیول نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کرتار پور گرودوارا کی تصویر بھی شئیر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انسانیت زندہ باد، سنی دیول نے تصویر میں کرتار پور کوریڈور فار پیس کا ہیش ٹیگ بھی استعال کیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں