پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہورہی ہے اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے: یو این اکنامک سروے جاری

پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہورہی ہے اور مہنگائی میں کمی کا امکان ہے: یو این اکنامک سروے جاری


اقوام متحدہ نے اقتصادی سروے جاری کردیا جس میں پاکستان کی معاشی ترقی میں تیزی اور مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یو این اکنامک سروے کے مطابق رواں مالی سال2024-25 میں پاکستان کی معاشی ترقی تیز ہورہی ہے اور اگلے مالی سال میں حقیقی شرح نمو میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوگا جب کہ مالی سال2025 میں مہنگائی کی شرح 26 سے کم ہوکر 12.2 فیصد ہونےکا امکان ہے۔

یو این اکنامک سروے میں کہا گیا ہےکہ سیاسی عدم استحکام نے معاشی ترقی،کاروبار اور شہریوں کو متاثر کیا، 2022 کے سیلاب کی تباہی سے زرعی پیداواراور معیشت متاثر ہوئی تاہم 2023 میں آئی ایم ایف سے معاہدہ اور دوست ممالک کی مدد سے معیشت سنبھلنا شروع ہوئی۔

اکنامک سروے میں مزید کہا گیا ہےکہ توانائی کے شعبے میں سبسڈیزکے خاتمے اور مالی نظم وضبط سے معاشی استحکام آنا شروع ہوا، جی ڈی پی کے لحاظ سے ٹیکس کی شرح کم ہے۔

سروے کے مطابق ایشیاء پیسیفک کے ترقی پذیر ممالک کو مناسب اورطویل المدتی وسائل کی ضرورت ہے، ترقی پذیرممالک کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ زیادہ شرح سود پر لیا گیا پچھلا قرض اتارنے پرخرچ کریں جب کہ دوسرا انتخاب یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے عوام کی تعلیم، صحت اور سماجی بہتری کیلئے وسائل خرچ کریں۔

ورلڈبینک اور بلوم برگ کی رپورٹ

اس سے قبل ورلڈ بینک اوربلوم برگ کی رپورٹس میں پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار نمایاں ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شرح نمو میں اضافے اور معیشت نے ترقی دکھانا شروع کردی ہے، آئندہ مالی سال میں شرح نمو میں دگنا اور بتدریج اضافہ ہوگا جب کہ اگلے مالی سال مہنگائی میں 11 فیصد کمی متوقع ہے۔

علاوہ ازیں بلوم برگ کے مطابق فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج نے پاکستان کی سیکنڈری ایمرجنگ مارکیٹ حیثیت برقرار رکھی ہے، یہ حیثیت 6 ماہ کیلئے برقرار رکھی گئی ہے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت کی سربراہی ریفارمز دوست وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ میں ہے


اپنا تبصرہ لکھیں