پاکستان کی جیت کے لیے خاتون مداح کی ‘دعائے کامیابی’


پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے لیکن شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں بیٹھ کر بھی قوم کے لیے دعائیں ہی کرتے رہتے ہیں۔ 

کرکٹ ورلڈ کپ کے میلے میں پاکستان کی کارکردگی نے پاکستانیوں کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے، تماشائی ٹیم کی کارکردگی سے مایوس تو ہیں لیکن انھیں اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتے۔

پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا جس میں پاکستان کو شکست ہوئی لیکن اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون کی جانب سے گرین شرٹس کے لیے کی گئی دعاؤں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے ایک خاتون بیگ میں رکھی کتاب سے دعا پڑھ پڑھ کر قومی ٹیم پر پھونکتی اور گرین شرٹس کے لیے ‘دعائے کامیابی’ کرتی رہتی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شائقین کرکٹ اسے پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کی ویڈیو سمجھ بیٹھے ہیں، یہی نہیں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی یہ ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ‘برداشت اور دعائیں، ہم اس طرح آگے بڑھتے ہیں’ حالانکہ دراصل یہ ویڈیو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں