نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر سریش رائنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’اگر بھارتی ٹیم اگر پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ میں جیت جاتی ہے تو ٹی20 ورلڈکپ جیت سکتی ہے‘‘۔
بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سریش رائنا نے کہا کہ بھارت کے ٹورنامنٹ جیتنے کے امکانات ہیں، ٹیم اس وقت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ بہمرا کی جگہ محمد شامی کے لینے سے ایکس فیکٹر مل سکتا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کے پاس ارشدیپ اور سوریا کمار یادو نوجوان کھلاڑی بھی ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جسپریت بہمرا اور رویندرا جدیجا بھارت کی ریڑھ کی ہڈی تھے اور مسلسل پرفارم کرتے آرہے تھے لیکن انجری کے باعث بہترین آپشن بھارتی ٹیم میں منتخب ہوا۔ رائنا نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 15 دن پہلے ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنا بہت اچھا اقدام تھا۔
کارتک اور رشبھ پنت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نوجوان کرکٹر کو موقع دیتا تھا کیونکہ وہ بائیں ہاتھ کے بلے باز ہیں اور وہ ہارڈ ہٹنگ کرنا جانتے ہیں۔
دوسری جانب محمد شامی کی جارحانہ بولنگ کی بدولت بھارت نے ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اَپ میچ میں میزبان آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ قومی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست ہوئی تھی۔