پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ کا آغاز 17 اپریل کو ہوگا جبکہ فائنل 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں 6 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ون ڈے ٹورنامنٹ 17 اپریل سے شروع ہوگا جبکہ اسکا فائنل مقابلہ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

چھ ریجنل ٹیموں میں کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔


اپنا تبصرہ لکھیں