پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے فیصلوں کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے فیصلوں کیلئے گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار


پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل کے فیصلوں کےلیے گیری کرسٹن کی رپورٹ اہم قرار دے دی گئی۔ ہیڈ کوچ کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلے کیے جائیں گے جبکہ کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران گیری کرسٹن سے رپورٹ پر تفصیلی بات بھی کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیصلوں سے قبل سینئر منیجر وہاب ریاض کی رپورٹ بھی دیکھی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بورڈ نے رپورٹس نہ ملنے کی وجہ سے اب تک اپنے فیصلوں کا اعلان نہیں کیا۔ کھلاڑیوں کو آئندہ سیریز سے ڈراپ کرنے اور سینٹرل کنٹریکٹ میں رد و بدل کا فیصلہ ہوگا۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور نکالے جانے پر متوقع ری ایکشن پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹرز تنزلی ہونے پر سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش قبول کرنے سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔ کھلاڑی کنٹریکٹ کی پابندیوں سے آزاد ہو کر کھیلنے کو ترجیح دے سکتے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں