پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد

پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں منائی گئی کرسمس کی تقریب سے متعلق ویڈیو اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی شیئر کی ہے۔

اس تقریب میں آفیشلز اور مسیحی برادری کو بھی شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقریب میں کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

کرسمس کی خصوصی تقریب میں پس سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فادر کے ساتھ مل کر کیک کاٹا۔

اس دوران ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔

یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مسیحی برادری اپنے مذہبی تہوار کرسمس کو جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں