پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی: پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق شاہین ون 650 کلو میٹر تک ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ میزائل تجربے کا مقصد پاکستان کی کم از کم دفاعی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے فوج کی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل تیاری کو جانچنا تھا۔


اپنا تبصرہ لکھیں