پاکستان ٹیم کو نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پریکٹس نہیں ملے گی

پاکستان ٹیم کو نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پریکٹس نہیں ملے گی


بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پریکٹس نہیں ملے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ سے قبل واحد پریکٹس سیشن کانٹیاگ پارک میں کرے گی۔

گرین شرٹس کا پریکٹس سیشن مقامی وقت کے مطابق کل دوپہر ساڑھے بارہ سے دن ساڑھے تین بجے تک کا ہے۔

پاکستانی وقت کے مطابق پریکٹس سیشن آج رات ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کی شب ڈیلس سے نیویارک پہنچی تھی جس کے بعد ٹیم نے جمعہ کو آرام کیا تھا۔

پاکستان اور بھارت  کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا جس کے بعد نیویارک میں ہی پاکستان ٹیم 11 جون کو کینیڈا سے مقابلہ کرے گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں