کراچی: پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ خان نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا تیسرا اعزازاپنے نام کرلیا۔
2014 سے پاکستان ویمن ٹیم کی قیادت کرنے والی 27 سالہ حاجرہ خان کونیا ریکارڈ قائم کرنے پر عالمی ادارے نے سند جاری کردی۔
رابطے پر نمائندہ ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے حاجرہ خان نے بتایا کہ گزشتہ سال فرانس کے شہر لیون میں 69 گھنٹے کا طویل مخلوط فٹبال میچ کھیلا گیا جس میں 800 کھلاڑی شامل تھے، حاجرہ خان نے اس طویل ترین میچ میں شرکت کرتے ہوئے متعدد گول اسکور کیے۔