پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی


دوحا: پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر عالمی ٹیم کپ اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ورلڈ ٹیم کپ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں اسجد اقبال اور محمد بلال پر مشتمل ٹیم پاکستان نے ایک کے مقابلے میں 3 فریم سے کامیابی حاصل کی۔

بھارتی ٹیم میں سابق عالمی چیمپئین پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت شامل تھے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل پاکستان ایشین ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ میں بھی بھارت کو ہراچکا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں