وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجھڑیاں وغیرہ چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا۔
چند روز قبل بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آزاد کشمیر کے معاملے پر بات ہو سکتی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے گیڈر بھپکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اب تک اپنے جوہری ہتھیاروں کے پہلے نہ استعمال کرنے کے معاہدے پر کاربند تھا لیکن مستقبل کا انحصار حالات پر ہے۔
شیخ رشید نے بھارتی وزیر داخلہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر پر حملہ اعلان جنگ تصور ہو گا اور اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنا گولہ بارود شب برات پر پھلجھڑیاں وغیرہ چھوڑنے کے لیے نہیں رکھا۔
خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں بھی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کو خطے میں امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔