پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی میچز بارشوں سے متاثر ہونے کا خدشہ


بارشوں سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں رواں ہفتے بھی بارشیں متوقع ہیں۔

بارش کی پیشگوئی کے باعث پاکستان کا کل شیڈول پریکٹس سیشن بھی منسوخ ہونے کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے روز بھی بارش کی پیشگوئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں