پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی


اسلام آباد : پاکستان میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظور کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہدف 15.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا لیکن یہ 13.1 فیصدتک رہی جو پاکستان کی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔

اس سے قبل کم ترین تناسب 1973-74 کے مالی سال میں ریکارڈ ہوا تھا جو 13 عشاریہ دو فیصد تھا۔

ملک کے تمام معاشی اہداف اور سیاسی استحکام حاصل کئے بغیر سرمایہ کاری کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیےجاسکتے۔

ماہرین کا کہنا ہے ٹیکس پالیسیوں میں عدم تسلسل اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کی طرف عدم توجہی نے ملک میں سرمایہ کاری کو کم کر دیا ہے، جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے قرضوں پر انحصار میں اضافہ ہورہا ہے۔

ماہرین کے خیال میں پاور سیکٹر میں قیمتوں میں بے انتہا اضافہ مستقبل میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع کو شدید متاثر کرسکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں