پاکستان سے باہر جانے والے لوگوں کے لیے بھی اسکریننگ کا عمل لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پوری کوشش ہے پاکستان سے کورونا کا کوئی متاثر باہر ملک نہ جائے، اس لیے باہر ملک جانے والوں کیلئے بھی اسکریننگ لازمی قرار کردی گئی ہے۔
معید یوسف کا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنے ائیرپورٹس پر ٹیسٹ نہیں کرتا، وہاں گھروں پر قرنطینہ کرایا جاتا ہے جب کہ ترقی پذیر ملکوں میں پاکستان سے زیادہ کسی ملک نے ذمہ داری نہیں دکھائی گئی۔
پی آئی اے کی پروازیں معطل ہونے سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ملکوں کے لیے پی آئی اے کی پروازیں جاری رہیں گی، کوروناسے پوری دنیا متاثر ہے پاکستان الگ تھلگ نہیں رہ سکتا۔
معاون خصوصی نے مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفر کا فیصلہ کریں۔