پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا دوبارہ آغاز


پاکستان سے افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی آج سے دوبارہ شروع ہو گئی۔

افغانستان اضاخیل رجسٹریشن سینٹر سے پہلا خاندان افغانستان کے لیے روانہ ہو گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین نے افغان کمشنر ایٹ کے تعاون سے اضاخیل پایان میں رجسٹریشن سینٹر قائم کر دیا ہے جس میں نادرا، افغان کمشنر ایٹ اور یو این ایچ سی آر کے دفاتر قائم کر یئے گئے ہیں۔

افغان مہاجر سہیل خان کا چھ افراد پر مشتمل پہلا خاندان افغانستان روانہ ہو گیا۔

و این ایچ سی ر کے ترجمان قیصر خان آفرید ی کے مطابق رضاکارانہ واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہے گا۔

افغانستان پہنچے پر افغان مہاجرین کو فی کس 200 ڈالر دیئے جائیں گے۔

ڈائریکٹر سلوشن اسٹریٹجی اینڈ ری پیٹری ایشن فضل ربی کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کا عمل نومبر تک جاری رہے گا۔

گزشتہ سال رضاکارانہ واپسی میں 900 خاندان اضاخیل رجسٹریشن سنٹر سے افغانستان گئے تھے۔

سال 2002 سے اب تک لاکھوں کی تعداد میں افغان پناہ گزین رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپس جا چکے ہیں اور اب افغان طالبان اور امریکا کے امن معاہدے سے افغان باشندوں کی ممکنہ واپسی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں