پاکستان سپر لیگ ہر کھلاڑی کے لیے اہم ہے، راومن پاوول

پاکستان سپر لیگ ہر کھلاڑی کے لیے اہم ہے، راومن پاوول


پشاور زلمی کے کھلاڑی راومن پاوول نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ہر کھلاڑی کے لیے اہم ہے، پی ایس ایل میں لوکل ٹیلنٹ سے مقابلے کا معیار اور بڑھ جاتا ہے۔

میچ کی بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بابر اعظم اور صائم ایوب کھیل رہے تھے تو 230 تک کا اسکور ذہن میں تھا، جب وکٹیں گریں تو پھر سوچا کہ 200 کا ہدف ذہن میں رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم بھی انسان ہے، وہ کبھی ناکام بھی ہوسکتا ہے، بابر اعظم کی بطور کپتان حکمت عملی کافی شاندار ہے۔

راومن پاوول کا کہنا تھا کہ ٹیم میں ہر کھلاڑی کا کردار واضح ہے اور وہ اسکو نبھا رہا ہے، پنڈی کا کراؤڈ اچھا رہا، کاش اس کراؤڈ کو ہم کراچی بھی لے جاتے۔

پشاور زلمی کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی وجہ سے زلمی کی فین فالوونگ بڑھ گئی ہے، بابر اعظم ایک سپر اسٹار ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں