فوڈ پیکیج گھر کے دہلیز پر پہنچائے جائینگے، کووڈ19میں سوسائٹی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ہے
ڈیلس(راجہ زاہد اختر خانزادہ)پاکستان سوسائٹی آف نارتھ ٹیکساس کی جانب سے مقامی کمیونٹی کے وہ افراد جو کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،ان کی مدد کیلئے سائٹی کی جانب سے فوڈ ڈرائیو کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پاکستان سوسائٹی کے صدر عابد ملک نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے کمیونٹی کے ان افراد کو جو کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، ان کی مدد کیلئے ہم نے رمضان المبارک کی مناسبت سے فوڈ ،گراسری پیکیٹ تیار کئے ہیں، جس میں اشیائے خوردو نوش ایسے کمیونٹی افراد کو ان کی دہلیز تک پہنچانے کا بھی انتظام کیا ہے، جس کے لئے وہ مندرجہ ذیل نمبروں پر کال کر کے فوڈ ،گراسری حاصل کر سکتے ہیں،فو ن نمبر804-874-8990اور469-381- 0495،عابد ملک کا مزید کہنا تھا کہ کووڈ19ہنگامی صورتحال میں اگر کمیونٹی کے افراد کسی بھی ضرورت مند کو جانتے ہیں تو وہ کا کر کے ان کا پتہ درج ذیل نمبر وں پر سوسائٹی کے کارکنان کو دے سکتے ہیں، انشاء اللہ ہمارے کارکن کمیونٹی کے ان افراد کی بھر پورمدد کیلئے ان کی دہلیز پر رمضان فوڈ کی فراہمی کا فریضہ سر انجام دینگے۔