بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان جانے کا فیصلہ میں کیسے کرسکتا ہوں، یہ فیصلہ آئی سی سی کرے گی۔
راجکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی معاملات اسی طرح آگے بڑھیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں شیڈول ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری بار 2006 میں باہمی سیریز کےلیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔