پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا

پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا تھا، کھلاڑی ہوٹل میں ٹیلی ویژن پر رگبی میچ دیکھ کر محظوظ ہوئے۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے آج کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم بغیر کسی تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صرف دو گیندیں پھینکی جا سکیں تھیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ  آج شام 7 بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے تمام میچز جیو سپر براہ راست نشر کررہا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں