پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا، عباس آفریدی اور اسامہ میر ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کریں۔
قومی ٹیم میں محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے جبکہ بابر اعظم ون ڈاؤن اور فخر زمان چوتھے نمبر پر کھیلیں گے۔
افتخار احمد پانچویں اور اعظم خان چھٹے نمبر پر کھیلیں گے، عامر جمال ساتویں اور اسامہ میر آٹھویں نمبر پر کھیلیں گے۔
قومی ٹیم کے فائنل الیون میں کپتان شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل ہیں، اعظم خان بطور وکٹ کیپر پاکستان کی فائنل الیون میں شامل ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔