پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول جاری


پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اگست تک اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 13 سے 17 اگست تک ایجز بائول ہیمپشائر میں ہوگا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک ایجز بائول ہیمپشائر میں ہی کھیلا جائے گا۔

اس کے علاوہ ٹی ٹوئنٹی میچ 28 سے 30 اگست اور یکم ستمبر کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں ہوں گے۔ پاکستان ٹیم اس وقت ووسٹر میں ٹریننگ کر رہی ہے، کھلاڑی 14روزہ قرنطینہ  کی مدت پوری کرنے کے بعد 13 جولائی کو ڈربی میں ڈیرے ڈال دیں گے۔


اپنا تبصرہ لکھیں