پاکستان اور انڈیا کے مابین کشمیر کی صورتحال کے نتیجے میں بھارتی فلموں کے سپر اسٹارسلمان خان نے اپنے امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والے تمام شوز فی الحال منسوخ کر دئیے


ہیوسٹن(راجہ زاہد اختر خانزادہ)پاکستان اور انڈیا کے مابین کشمیر کی صورتحال کے نتیجے میں بھارتی فلموں کے سپر اسٹارسلمان خان نے اپنے امریکہ اور کینیڈا میں ہونے والے تمام شوز فی الحال منسوخ کر دئیے، پاکستانی پروموٹرز کو زبردست مالی نقصان کا سامنا، دوسری جانب پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خانکی جانب سے تاحال امریکہ میں انڈین پروموٹروں کے ذریعے پروگرام کرانے پر عوام الناس کی تشویش ،ملنے والی تفصیلات کے مطابق ریاسٹ ٹیکساس کے پاکستانی نژاد امریکی انٹرنیشنل پروموٹر ریحان صدیقی نے بتایا کہ ان کی جانب سے منعقدہ بھارت کے سپراسٹار سلمان خان کا شو فلم اسٹار سلمان خان اور ان کے انٹرنیشنل پروموٹرز کی ایما پر منسوخ کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں ان کے انٹرنیشنل پوموٹر بھوشن پٹیل کا ای میل انکو موصول ہو گیا ہے، ای میل میں امریکہ اور کینیڈا میں سلمان خان کا شو کرنے والے پروموٹرروں کو سلمان خان شو کی منسوخی کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کہ انیوں نے سپر اسٹار سلمان خان نے مشترکہ طور پر کمیونٹی کے بہتر مفاد میں اور کمیونٹی کی جانب سے ان کے شوز کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنے کی خاطر سلمان خان کے شوز کی منسوخی کا فیصلہ کیا ہے جو کہ آئندہ ماہ شیڈول کئے گئے تھے تاہم مذکورہ شوز آنے والے سال 2020ء کے ماہ فروری اور مارچ میں منعقد کئے جائیں گے، ای میل میں کہا گیا ہے کہ انہیں امید ہے کہ تب تک ہمارے لئے اجتماعی طور پر سیاسی فضا بھی ساز گار ہو جائے گی، آل انڈین سنا ورکر ایسوسی ایشن نے میکا سنگھ کے پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف کے کزن کے بیٹے کی شادی میں پرفارم کرنے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے ان تمام بھارتی فلم اسٹارز اور گلوکاروںکا سوشل بائیکاٹ اور فلم میں کام نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا جو کہ پاکستانیوں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اس طرح اس بائیکاٹ کا اثر دونوںممالک سے نکل کر مغربی دنیامیں مقیم باشنددوں کو بھی متاثرکررہا ہے دوسری جانب پاکستانی باشندوں کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں لیکن پاکستانی فنکار وار گلوکار اب تک انڈین پروموٹروں کے ذریعے اپنے پروگرام منعقد کررہے ہیں، جس کی بڑی مثال گلوکار راحت فتح علی خان ہیں، جن کے امریکہ اور کینیڈا میں شوایک ذمہ داری بھارتی نژاد پروموٹر کال کالرا کو سونپی گئی ہے اور یہ کنسرٹ اگر واقعی کرتے ہیں تو اس کی ذمہ داری پاکستانی پوموٹرز کے ذریعے کیوں نہیں کی جا رہی ہے ،پاکستانی کمیونٹی کے افراد کا کہنا ہے کہ ہمارے فنکاروں اور گلوکاروں کو بھی انڈین پروموٹرز کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے لیکن افسوس کہ وہ اب تک ایسا کرنے سے قاصر نظر آ رہے ہیں، دوسری جانب سلمان خان کے منسوخ ہونے والے شوز کے زیادہ تر پروموٹرزپاکستانی نژاد تھے جن کو ان شوز کی منسوخی کے بعد بڑے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں