پاکستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز سے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز سے اسلام آباد پہنچ گئی


اسلام آباد: پاکستان انڈر 19 ٹیم ویسٹ انڈیز سے بین الاقوامی انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم بارباڈوس سے  براستہ لندن و دبئی اسلام آباد پہنچی ہے جبکہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ذیشان ضمیر، فیصل اکرم اور کپتان  قاسم اکرم ہی ایس ایل میں شرکت کریں گے۔

کپتان قاسم اکرم اور فیصل اکرم کراچی کنگز کو جوائن کریں گے جبکہ ذیشان ضمیر اسلام آباد یونائیٹڈ  کو جوائن کریں گے۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑٰی اسلام آباد سے اپنے اپنے شہروں میں روانہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کپتان وسیم اکرم نے تاریخ رقم کردی ہے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف پانچویں پوزیشن کے میچ میں 37 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے 63 گیندوں پر سنچری مکمل کی جبکہ انہوں نے پاکستان کی جانب سے انڈر 19 ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک ہی میچ میں 5 وکٹیں اور سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 365 رنز اسکور کیے تھے۔

اس میچ میں اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسیب اللہ خان نے 136 رنز اور کپتان قاسم اکرم نے 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسری وکٹ پر 229 رنز کی شراکت داری بھی قائم ہوئی تھی۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز اسکور کیے جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 127 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پلے آف میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 238 رنز سے  شکست دے کر پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں