پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 799 پوائنٹس کا اضافہ


پاکستان اسٹاک مارکیٹ 799 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی، مارکیٹ سرمائے میں 127 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو شدید مندی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد 100 انڈیکس 824 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار کی سطح پر آگیا تھا، منگل کو 320 پوائنٹس کی ریکوری کے بعد انڈیکس 40328 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزید جانیے : اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 126 ارب ڈوب گئے

کرسمس کی چھٹی کے بعد پہلے ہی روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیاں عروج پر رہیں اور 100 انڈیکس 799 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پی ایس ایکس انڈیکس میں مجموعی طور پر 1.94 فیصد اضافہ ہوا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 41148 پوائنٹس کی سطح تک بھی گیا، شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے مارکیٹ کيپٹلائزیشن ميں 127 ارب روپے کا بھی اضافہ ہوگیا۔


اپنا تبصرہ لکھیں