پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی اپ ڈیٹ سامنے آ گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا، 100 انڈیکس 313 پوائنٹس کم ہو کر 78 ہزار 488 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 1170 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 79 ہزار 160 جبکہ کم ترین سطح 77 ہزار 990 رہی۔

اس ایک ہفتے میں 3 ارب شیئرز کا کاروبار 93 ارب روپے میں طے ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 26 ارب روپے کم ہو کر 10 ہزار 485 ارب روپے ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں