پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ہفتے کے اختتام کی طرح نئے ہفتے کے آغاز پر بھی کاروبار میں مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے اور چند روز کے دوران چوتھی بار 100 انڈکس 45 منٹ کے لیے روکا گیا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر 100 انڈکس 2068 پوائنٹس کم ہو کر 33992 پر دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے میں تیسری بار 45 منٹ کیلیے معطل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کو 184 ارب روپے کا نقصان
اوپن مارکیٹ میں ڈالر1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت 158 روپے ہے۔
پاکستان کے علاوہ عالمی اسٹاک ایکسچینج میں بھی منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
جاپان کا نکئی انڈکس 2.46 فی صد کمی سے 17002 پر ہے جب کہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈکس 4.54 فی صد کم ہو کر 22950 ہے۔
بھارتی سینسیکس 5.47 فی صد کم ہو کر 32241 پر ہے جب کہ کورین کاسپی 3.19 فی صد کمی سے 1714 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔