پاکستانی گلوکار عبدالحنان امریکی وزیر خارجہ کی پلے لسٹ میں شامل

پاکستانی گلوکار عبدالحنان امریکی وزیر خارجہ کی پلے لسٹ میں شامل


پاکستان میوزِ ک انڈسٹری کے معروف گلوکار عبدالحنان امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کی پلے لِسٹ میں شامل ہوگئے۔

امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اسپاٹی فائے لسٹ شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’موسیقی اختلافات سے بالاتر ہے، ہر کوئی اچھی دُھن، مہارت سے بجائے جانے والے ساز، اور زبردست آواز کی تعریف کر سکتا ہے‘۔

اُنہوں نے اپنی پلے لِسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہی وجہ ہے کہ موسیقی لوگوں کو اکٹھا کرتی ہے اور اگر آپ کو مجھ پر یقین نہیں آتا تو اس سال دنیا بھر سے میری کچھ پسندیدہ دھنیں سنیں‘۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں پاکستانی گلوکارہ  عروج آفتاب کا نام شامل تھا۔

اس کے علاوہ گلوکار علی سیٹھی اور گلوکارہ شئے گِل کے گانے’پسوڑی‘ کو بھی عالمی سطح پر شاندار پذیرائی ملی۔


اپنا تبصرہ لکھیں