پاکستانی کرکٹرز کے جہاز میں یا پہلے ہی کورونا کا شکار ہونے کا خدشہ


 لاہور: 

نیوزی لینڈ کی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے پاکستانی کرکٹرز کے جہاز میں یا سوار ہونے سے قبل ہی کورونا وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

ملک میں ٹیسٹ منفی آنے پر روانہ کیے جانے والے اسکواڈ میں سے 6ارکان کی رپورٹس پہلی ٹیسٹنگ میں ہی مثبت آنے پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کیرولین میل اینلی نے ’’کرک انفو‘‘ سے گفتگو میں کہاکہ پاکستان سے کرکٹرز کورونا کلیئرنس کے بعد ہی روانہ کیے گئے تھے، ہوسکتا ہے کہ انھیں جہاز میں یا سوار ہونے سے قبل ہی وائرس لگ گیا ہو، کبھی ایسا بھی ہوجاتا ہے کہ کورونا جسم میں موجود لیکن اپنی علامات چند روز تاخیر سے ظاہر کرتا ہے، فوری طور پر ٹیسٹ میں نہیں آتا،اس طرح کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی اسکواڈ انگلینڈ چارٹرڈ طیارے میں گیا تھا لیکن نیوزی لینڈ کیلیے کمرشل پرواز تھی، شاہینز کے پلیئرز اکانومی کلاس میں گئے جہاں دیگر لوگ بھی موجود تھے،دبئی میں مختصر قیام بھی ہوا،اسی دوران وائرس کا شکار ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


اپنا تبصرہ لکھیں