پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہ دینے پر سارا علی خان پر تنقید

پاکستانی ڈیزائنر کو کریڈٹ نہ دینے پر سارا علی خان پر تنقید


گزشتہ 4 ماہ سے زائد عرصے سے جاری بھارتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں پاکستانی ڈیزائنر چھائے رہے۔

پاکستانی ڈیزائنر کا انتخاب کرنے والوں میں بالی ووڈ کے چھوٹے نواب کی بڑی صاحبزادی اداکارہ سارا علی خان بھی شامل تھیں۔

اداکارہ نے بھارت کی رواں سال کی سب سے بڑی شادی کے لیے پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

سارا علی خان نے خوبصورت پاکستانی ملبوسات زیب تن کر کے دلکش تصاویر و ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

تاہم انہوں نے جہاں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے میک ایپ، اسٹائلسٹ سے لے کر زیورات اور دیگر معلومات مداحوں کے ساتھ شیئر کی، وہیں انہوں نے نہایت ہوشیاری نے پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کو کریڈٹ تک نہیں دیا۔

سونے پر سہاگہ یہ ہوا کہ انہوں نے لباس کی بات کرتے ہوئے جوڑے کا کریڈٹ اپنی اسٹائلسٹ کو دے دیا۔

بس پھر کیا تھا عقاب کی نظر رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کی پوسٹ پر تبصرے کر کے اداکارہ کو یاد دلایا کہ وہ پاکستانی ڈیزائنر اقبال حسین کا نام لکھنا بھول گئی ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں