پاکستانی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا طوفان

پاکستانی ٹیم کی شکست پر سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا طوفان


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا نے پاکستان کو ہرادیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا طوفان برپا ہوگیا، منچلوں نے دلچسپ انداز میں تبصرے کیے، تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کیں۔

یہ امریکا کے لیے تاریخی میچ تھا، جس میں پاکستان ٹیم کی ہار ایسی ٹیم سے ہوئی جو پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، اس شکست کے بعد کرکٹ سے پیار کرنے والوں میں کسی نے اپنے غصہ کے اظہار طنز سے کیا تو کسی نے مزاح کا رنگ دیا۔

سوشل میڈیا پر بے شمار پوسٹ کیں، تصاویر ڈالیں، کسی نے کپتان بابر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا، تو کسی نے اعظم خان کے ساتھ مذاق کیا اور اپنا غصہ ٹھنڈا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے میچ میں امریکا نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دے دی۔


اپنا تبصرہ لکھیں