پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر کے نئے گیت ’کملی‘ کی ایک جھلک سامنے آگئی


صبا قمر اور سرمد کھوسٹ کی فلم کملی کے بعد پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر کے نئے رومانوی گیت ’کملی‘ کی ایک جھلک جاری کر دی گئی۔

ان دنوں کملی کی ریلیز کی تیاریاں امریکا اور پاکستان میں شاندار انداز میں جاری ہیں، اس رومانوی گیت کی موسیقی نامور گلوکار اور میوزک ڈائریکٹر احمد جہانزیب نے ترتیب دی ہے۔

پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر کے نئے گیت ’کملی‘ کی ایک جھلک سامنے آگئی

پاکستانی نژاد امریکی سنگر فیصل اختر کے اس سے قبل 2 گیت ’اشارہ‘ اور ’تجھے آسمان سے‘ نے سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

امریکا میں موجود فیصل اختر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نئے گیت ’کملی‘ کی ایک جھلک کو اچھا رسپانس مل رہا ہے، اس گانے کی وڈیو میں امریکی سپر ماڈلز نے بھی حصہ لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے دل چھولینے والے اس گانے کو 17 جولائی کو دنیا بھر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں گلوکار فیصل اختر کا کہنا تھا کہ امریکا میں پاکستانی موسیقی کی بہت مانگ ہے، اگست میں پاکستان کے کئی بڑے سنگرز امریکا آ رہے ہیں، میرے بھی کنسرٹ ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی پلاٹینم جوبلی کا جشن شاندار انداز میں منایا جائے گا۔

 

اپنا تبصرہ لکھیں