پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا برسلز پارلیمنٹ کا دورہ، ڈپٹی اسپیکر نے استقبال کیا

پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کا برسلز پارلیمنٹ کا دورہ، ڈپٹی اسپیکر نے استقبال کیا


یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے آج برسلز پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر برسلز پارلیمنٹ کی ڈپٹی اسپیکر کارلا ڈیجونگے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ 

اس موقع پر برسلز پارلیمنٹ کے آئندہ الیکشن کیلئے پاکستانی نژاد امیدوار اور کوکلبرگ کمیون کی کونسلر لامیا خان اور برسلز پارلیمنٹ کے نائب صدر کی کابینہ کے چیف مارٹن ریٹس بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران سفیر پاکستان کو پارلیمانی عمارت کا دورہ کرایا گیا اور انہیں اس عمارت کے تاریخی پس منظر کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

سفیر پاکستان نے عمارت کی تعمیراتی اور تاریخی اہمیت کو سراہا۔ انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کارلا ڈیجونگے، لامیا خان اور مارٹین ریٹس کی مہمان نوازی اور خیالات کے تبادلے پر شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے پاکستان اور بیلجیئم کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے کے دیگر افسران بھی سفیر آمنہ بلوچ کے ہمراہ تھے۔


اپنا تبصرہ لکھیں