کہا جاتا ہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں لیکن ان کا ملاپ اس دنیا میں ہوتا ہے جس کو شادی کا نام دیا جاتا ہے- پاکستان میں ایسےمشہور نام ہیں جنہوں نے شادی کیلئے سرحد پار سے لوگوں کا انتخاب کیا۔ چونکہ دنیا گلوبل ولیج میں تبدیل ہو چکی ہے اس وجہ سے سرحدوں کی دوری کو لوگ قابل غور نہیں سمجھتے ہیں۔
ایسے ہی کچھ پاکستانی ستاروں میں جو سرحد پارکے لوگوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور اب خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ ذیل میں ایسے ہی کچھ جوڑوں کاذکر کیا جائیگا جنہوں نے شادی کے لیے کسی دوسرے ملک کے جیون ساتھی کا انتخاب کیا۔
شعیب ملک
قومی کرکٹ اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھارتی اسٹار ٹینس پلئیر ثانیہ مرزا سے سال 2010 میں شادی کی پاکستانی ستاروں کو دونوں ملکوں کے شہریوں نے بہت پیار و محبت سے نوازا- شعیب ملک اور ثانیہ مرزاکا ایک بیٹا بھی ہے- ان کی شادی کو ایک کامیاب شادی تصور کیا جا سکتا ہے.
حسن علی
ایک اورکرکٹ اسٹار حسن علی نے گزشتہ سال سامعہ آرزو نامی لڑکی سے شادی کا فیصلہ کیا- سامعہ کا تعلق بھارت سے تھا مگر ان کی فیملی مستقل طور پر دبئی ہی میں رہائش پزير ہے اور ان کی شادی بھی وہیں ہوئی تھی۔ اس جوڑے کی شادی کی تصاویر نے بھی سوشل میڈيا پر لوگوں کی توجہ سمیٹیں۔
سونیا جہاں
ملکہ ترنم نور جہاں کی پوتی سونیا جہاں جو کہ پاکستان میں بطور اداکارہ پہچانی جاتی ہیں نے شادی کے لیے ایک ہندوستانی کا انتخاب کیا اور ان کے شوہر وویک نارائن پیشے کے اعتبار سے ایک بینکر ہیں- اور سونیا جہاں اپنے شوہر کے ساتھ بھارت ہی میں رہائش پذير ہیں۔
متھیرا
ماڈل اور اداکارہ متھیرا زمبابوے میں پیدا ہوئیں اور ان کے والد افریقن شہری تھے جب کہ ان کی والدہ کا تعلق پاکستان سے تھا- متھیرا تیرہ سال کی عمر میں پاکستان منتقل ہوئیں اور انہوں نے شادی کے لیے دبئی کے رہائشی فرحان رضوی کا انتخاب کیا- ان کی شادی 2012 میں ہوئی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے مگر اس جوڑے میں اب علیحدگی ہو چکی ہے۔
وسیم اکرم
وسیم اکرم کی پہلی شادی ایک پاکستانی لڑکی سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بیٹے بھی تھے- مگر ان کےانتقال کے بعد انہوں نے دوسری شادی کے لیے آسٹریلین لڑکی شنیرا کا انتخاب کیا- جس سے اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے شنیرا اب مستقل طور پر وسیم اکرم کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں۔