پاکستانی بیٹنگ کا حد سے زیادہ بابر اعظم پر انحصار انضمام کو کھٹکنے لگا

پاکستانی بیٹنگ کا حد سے زیادہ بابر اعظم پر انحصار انضمام کو کھٹکنے لگا


لاہور: پاکستانی بیٹنگ لائن کا حد سے زیادہ بابراعظم پر انحصار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کو کھٹکنے لگا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ صرف کپتان کی کارکردگی میں تسلسل ہے، نیدرلینڈز کیخلاف ایک ون ڈے میں فخرزمان نے سنچری بنائی،بعد ازاں پرفارم نہیں کرسکے۔ محمد رضوان نے بھی ایک ففٹی بنائی دیگر اننگز میں ناکام رہے، ایشیا کپ میں دیگر بیٹرز کی سپورٹ حاصل ہونے سے بابر بھی پاکستان کی فتوحات میں زیادہ بہتر انداز میں کردار ادا کرسکیں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ایونٹ سے باہر ہونا پاکستان ٹیم کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے،ٹی20 ورلڈکپ میں پیسر نے ابتدا میں ہی بھارتی ٹیم کو سخت دباؤ کا شکار کردیا تھا، ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ انجریز کھیل کا حصہ ہیں تاہم پلئیرز کو چاہیے وہ جلد از جلد اس پر قابو پاکر اسکواڈ میں واپسی کریں۔


اپنا تبصرہ لکھیں