پاکستان،کروناوائرس سےآگاہی کےلئےویب پورٹل متعارف


وزارت ِصحت کی جانب سے کروناوائرس کےحوالےسےویب پورٹل متعارف کروادیاگیاہے۔

تفصیلا ت کےمطابق وزارتِ صحت اورقومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) کی شراکت داری سے کروناوائرس کےحوالےسےویب پورٹل متعارف کرادیاگیاہے۔

این آئی ٹی بی کےسربراہ شباہت علی شاہ نےویب پورٹل کےحوالےسےکہناہےکہ ’این آئی ٹی بی کی ٹیم نے وزارت صحت کی شراکت سے کم سے کم وقت کے اندرعام عوام کےلیےاس پورٹل کومتعارف کرایاہے‘۔

شباہت علی شاہ کا ویب پورٹل کےحوالےسےمزیدکہناتھاکہ ’ہم امید کر رہے ہیں کہ یہ پلیٹ فارم سب کے لیے معلومات کاایک مؤثرذریعہ بنےگا۔

Shabahat Ali Shah@ShabahatAShah

ATTENTION ALL –
In cordination with Ministry of
National Health Services Regulations & Coordination, @NationalITBoard LAUNCHES The Online Platform for
Awareness of Coronavirus (http://app.nhsrc.gov.pk ).

Portal will be Online at
7:30 pm today.@zfrmrza @pid_gov @ImranKhanPTI

View image on Twitter
81 people are talking about this

دوسری جانب وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرظفرمرزا نےٹوئٹ کرتےہوئےکہاکہ کروناوائرس کی ہیلپ لائن 1169 کےعلاوہ اب ہم ایک آن لائن پلیٹ فارم بھی متعارف کرارہےہیں جس میں بیماری سے متعلق سوال و جواب ہوں گے،مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے ویب سائٹ دیکھیں اور اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب میں بھی یہ معلومات پھیلائیں۔

Zafar Mirza@zfrmrza

227/ In addition to the 1166 helpline, we are also launching an online platform for FAQs about the disease. Please go to http://app.nhsrc.gov.pk for more info and help spread this among your friends, family and followers. Thanks @NationalITBoard

View image on Twitter
237 people are talking about this

ویب پورٹل کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر تشکیل دیاگیاہے، پورٹل میں کرونا وائرس کی علامات، انسانوں میں پھیلاؤ،انکیوبیشن پیریڈ اورحفاظتی اقدامات کےساتھ سفری اورطبی مشوروں کے حوالے سے تفصیلات بھی موجود ہیں۔

واضح رہےکہ چین میں مہلک وائرس کےمزید 573 کیسزرپورٹ ہوئےہیں جس کےبعدمجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 79 ہزار 824 ہو گئی ہے۔

کوروناوائرس نے چین میں مزید 35 زندگیاں نگل لی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2870 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی اور اسلام آباد میں مزید 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 9 روز کے دوران 33 ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایک طرف کروناوائر س کے مریضوں میں اضافہ  ہورہاہے  وہیں اس سے صحت یاب ہونےوالے افراد کی تعدادمیں بھی  اضافہ  ہورہاہے  ۔ دنیا بھرمیں اب تک  کروناوائرس سے 39،674 افرادصحت یاب ہوچکےہیں ۔

رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کےمجموعی طور پر 85 ہزار 683 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 46 فیصد سے زائد یعنی 39 ہزار 674 افراد صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے جا چکے ہیں جب کہ باقی 43 ہزار مریضوں میں سے 82 فیصد یعنی 35 ہزار 258 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

جبکہ دنیا کے 61 ممالک میں کورونا COVID-19 وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں