عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ نکی مناج کی شادی کی انگوٹھی منظر عام پر آگئی لاکھوں ڈالر مالیت کی اس انگوٹھی نے اپنی
چمک دمک کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر نکی مناج کی ’ہیلووین پارٹیز‘ کی نئی تصاویر نے دھوم مچادیں۔ ان تصاویر میں گلوکاہ نے اپنی شادی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے جس کی قیمت 1.1 ملین امریکی ڈالر ہے۔
نکی مناج پُرتعیش زندگی گزارنے والی چند گنی چنی گلوکاراؤں میں شامل ہیں، انہیں مہنگی اور برانڈڈ چیزوں کا جنون کی حد تک شوق ہے اور شوق کا تو پھر کوئی مول نہیں ہوتا۔
جب بات زندگی کے سب سے اہم موڑ شادی کی ہو تو پھر قیمت نہیں ذوق دیکھا جاتا ہے۔ نکی منج حال میں کینیتھ پیٹی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور دونوں ان دونوں ہیلو وین کا تہوار منا رہے ہیں۔
گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ہیلو وین پارٹیز کی تصاویر شیئر کیں جس میں سب سے اہم بات انگلی میں پہنی خوبصورت اور قیمتی انگوٹھی ہے جو اُن کے بوائے فرینڈ کینیتھ پیٹی نے پہنا کر شادی کا اعلان باضابطہ اعلان کیا تھا۔