پالتو بلیوں کے نخرے کوئی اٹھائے تو ایسے!


بلی ایک ایسا جانور جو کئی لوگوں کا من بھاتا پالتو جانور ہوتی ہے۔ جو لوگ بلی کو پالتے ہیں وہ اس کے نخرے بھی خوب اٹھاتے ہیں۔ ایک خاندان ایسا بھی ہے جو نخرے اٹھانے میں کچھ زیادہ ہی آگے بڑھ گیا؟

سلیکون ویلی سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے حال ہی میں 1500 ڈالر پر ایک فلیٹ کرائے پر لیا ہے۔ کسی اور کے لیے نہیں اپنی پالتو بلیوں کے لیے۔

یہ پڑھ کر آپ یہ سمجھے ہوں گے کہ ان پالتو بلیوں کی تعداد بہت زیادہ ہو گی کہ یہ خاندان اور بلیاں ایک ساتھ ایک گھر میں نہیں رہ سکتیں؟ جی نہیں ایسا کچھ نہیں۔ یہ پالتو بلیاں تعداد میں صرف دو ہیں۔

صرف دو بلیاں ایک خاندان کے ساتھ نہیں رہ سکتیں۔ کیا اس خاندان میں لوگوں کی تعداد بہت ہے۔ لیکن بات یہ بھی نہیں ہے، مسئلہ ہے ان پالتو کتوں کا جن کی وجہ سے یہ بلیاں اس گھر میں نہیں رہ سکتی تھیں۔

ڈیوڈ کالش کیلی فورنیا میں اپنے 425 اسکوائڑ فٹ کے رقبے پر محیط اپارٹمنٹ میں رہنے والے اپنے کرایہ داروں سے خوش نہیں ہیں۔ یہ نہ تو سگریٹ پیتے ہیں، نہ کسی اور عادت بد میں مبتلا ہیں اور نہ ہی اونچی آواز میں موسیقی سنتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹینا اور لوئس دو بلیاں ہیں۔

کیلش کے دوست ٹرائے نے اس سے درخواست کی کہ وہ اپنے گھر میں ان کی بیٹی کی پالتو بلیوں کو بطور کرایہ دار اپنے ساتھ رکھ لے۔ یہ سن کر انھیں حیرت تو بہت ہوئی لیکن پھر انھیں احساس ہوا کہ بلیوں سے بہتر انھیں کوئی کرائے دار نہیں مل سکتا۔

ٹرائے کی 18 سالہ بیٹی وکٹوریہ کے پاس دو پالتو بلیاں ہیں جنھیں وہ اپنے ساتھ یونی ورسٹی کے ہاسٹل میں نہیں رکھ سکتی تھی۔ اس کے لیے اس نے اپنے والد سے مدد مانگی لیکن اس کے والد کے پاس پہلے ہی سے ایک پالتو کتا تھا۔

کُتے اور بلی کی ازلی دشمنی سے پریشان ہو کر پالتو بلیاں کے لیے علیحدہ سے کرائے پر جگہ ڈھونڈ لی گئی۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر عام ہوتی ہی تنقید کا سلسہ شروع ہو گیا۔ لوگوں کے مطابق جب انسان کو جگہ میسر نا ہو لیکن بلیوں کے ایک علیحدہ سے جگہ کرائے پر لے لی گئی ہو تو کچھ عجیب لگتا ہے۔

بلیوں کی مالکن وکٹوریا نے اس تنقید کو پہلے ہی سے محسوس کرتے ہوئے اس کا جواب بھی دے دیا۔

وکٹوریہ امیتھ بلیوں کی الگ سے رہائش پر ہونے والی تنقید سے آگاہ ہیں۔ اس کی وضاحت دیتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ مسئلے کا یہ حل وقتی ہے اور وہ اپنے گھر میں منتقل ہوتے ہی دونوں بلیوں کو اپنے ساتھ رکھ لیں گی۔


اپنا تبصرہ لکھیں