ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گی

ٹی20 ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچے گی


آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ٹرافی پاکستان کے 3 روزہ دورے پر آج رات اسلام آباد پہنچے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی کو تین روزہ دورے میں اسلام آباد کے علاوہ ایبٹ آباد اور لاہور بھی لے جایا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی ہفتے کے روز شام ساڑھے چار بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور جائے گی۔

ہفتے ہی کو ٹرافی پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہوگی۔


اپنا تبصرہ لکھیں