ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری

ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری


 پرتھ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے 18 ویں میچ میں بھارت کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے دیپک ہودا کی جگہ اکشر پٹیل کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی گئی ہے۔

اس موقع جنوبی افریقہ کپتان نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرتے، کوشش ہوگی بھارت کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں فتح سمیٹیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں