ٹی 20 ورلڈ کپ پر جوا کھیلنے والے 9 جواری گرفتار

ٹی 20 ورلڈ کپ پر جوا کھیلنے والے 9 جواری گرفتار


 کراچی: 

اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے دبئی میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ پرجواکھیلنے والے9 جواریوں کوگرفتارکرلیا۔اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے جیکسن سے 9 جواریوں نعمان ولد عبدالرزاق،فرحان ولد حمید ، ثاقب ولد محمد ادریس ،گل شیرولد مشتاق ،عدنان ولد عبدالرزاق، فرقان ولد عبدالمجید، راحیل ولد عبدالمجید، اقبال ولد زکریہ اورفرید ولد عبدالغفار کو گرفتارکرکے قبضے سے 2 لیپ ٹاپس ،3 موبائل فونز ، 2ایل سی ڈیز ،،2 کی بورڈ اور ایک انٹر نیٹ ڈیوائس برآمدکرلی۔

ایس ایس پی ایس آئی یوعارف عزیز کے مطابق گرفتار جواریوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ دبئی میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں مختلف جواریوں کے ساتھ ملکرجوا کھیل رہے تھے گرفتارجواری عدنان ولد عبدالرزاق کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے ملزم کے خلاف بنی بخش تھانے میں مقدمہ الزام نمبر2021/41 بھی درج ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار جواریوں سے تفتیش جاری ہے اورمزید بھی انکشافات متوقع ہیں۔


اپنا تبصرہ لکھیں