اسلام آباد: ٹی 20بلاٸنڈ کرکٹ ورلڈ کپ آج سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
بھارتی ہاٸی کمیشن کی جانب سے قومی کرکٹرز کے پاسپورٹس بھی واپس نہیں کیے گٸے۔
افتتاحی تقریب آج بھارتی شہر دہلی میں منعقد ہوگی۔ بلاٸنڈ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، سری لنکا، جنوبی افریقا اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلا میچ 7 دسمبر کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنا تھا جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف 8دسمبر کو بڑا ٹاکرا ہونا تھا۔
پاکستان دوسرے ٹی 20 بلاٸنڈ ورلڈ کپ میں رنر اَپ رہا ہے۔