ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024: کرکٹ شائقین کو شعیب ملک کی یاد ستانے لگی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024: کرکٹ شائقین کو شعیب ملک کی یاد ستانے لگی


پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی شعیب ملک کی نئی تصاویر دیکھ کر مداحوں کے دل مچل گئے ہیں۔

گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سلسلے میں ہونے والے امریکا بمقابلہ پاکستان پر جہاں دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی تھیں وہیں شعیب ملک نے بھی یہ میچ خوب دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔

شعیب ملک نے اپنی تازہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اُنہیں کیپشن دیا کہ ’صوفہ اور کرکٹ‘ اور ساتھ میں دعا کے ایموجی کے ہاتھ بنائے۔

ان تصویروں میں انٹرنیٹ صارفین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو بتایا کہ وہ اُنہیں گراؤنڈ میں ایکشن میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کسی صارف نے لکھا کہ ’شعیب ملک امریکا کو جیتتا دیکھ کر خوش ہو رہے ہیں‘، تو کسی نے کہا کہ ’شعیب ملک کا ٹیم سے کہنا ہے کہ اور نہ لے کر جاؤ مجھے۔‘

صارفین کا دلچسپ تبصروں میں لکھنا تھا کہ ’ہار رہے ہیں بھائی دانت اندر کر لو‘، ایک صارف نے لکھا کہ ’بھائی خدا کا واسطہ ہے مڈل آرڈر میں آ جاؤ۔‘


اپنا تبصرہ لکھیں